وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جنیوا جانے سے پہلے کہا تھا کہ پاکستان کے ذخائر 10 ارب ڈالرز ہیں، ہمارا ہدف8.1 ارب ڈالر تھا۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کوحکومتی اقدامات ہضم نہں ہورہے، اور انہوں نے ڈیفالٹ کی گردان پکڑی ہوئی ہے، کچھ لوگوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معیشت پر تفصیلی میٹنگ کی ہے، ملک میں گیس کا گردشی قرضہ 1600ارب پر ہے، حکومت کا فیصلہ ہے کہ گیس صارفین پر بوجھ نہ پڑے، اور صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا، حکومت اپنے پیسے کاٹے گی، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
حکومتی اقدامات ہضم نہیں ہورہے،سیاسی مخالفین کی ڈیفالٹ کی گردان:اسحاق ڈار
Jan 11, 2023 | 15:58