کپاس6ہزار روپے فی من مہنگی 

Jan 11, 2024

لاہور ( کامرس رپورٹر) ملک میں کپاس کی قیمت 20,000 روپے فی 40کلو تک پہنچ گئی۔ 14,000 روپے کے ریٹ کے مقابلے میں یہ حیران کن اضافہ صرف چند ہفتے میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے مایوس کن حقیقت یہ ہے کہ کپاس کی پیداوار محنتی کسانوں کے ہاتھوں سے نکل کر تاجروں اور ٹیکسٹائل مل مالکان کے ہاتھوں میں جاتے ہی مہنگی ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں یہ زبردست مگر بدیر اضافہ محنت کش کسانوں کیلئے مالی تباہی سے کم نہیں ہے۔

مزیدخبریں