لاہور (خصوصی نامہ نگار) سعودی ائیر لائن اور وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی کے مابین معاہدہ / ایم او یو طے پا گیا۔ معاہدہ/ایم او یو پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سعودی ائیر لائن اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور حکومت پاکستان ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے دستخط کئے۔ ایم او یو پر دستخط کرنے کی جدہ میں تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد بھی موجود تھے۔ دونوں فریقین کے مابین طے پانے والے معاہدہ میں طے کی جانے والی رقم گذشتہ برس 2023ء حج آپریشن کے معاہدہ سے بھی کم ہے۔ وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان اور سعودی ائیر لائن کے مابین معاہدہ کی غرض سے مذاکرات کا سلسلہ ایک ہفتہ پر محیط رہا۔