اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی عہدے سے مستعفی ہونے والے سپریم کورٹ کے پہلے جج نہیں ہیں، قبل ازیں سپریم کورٹ کے 6 اور ہائی کورٹس کے 10 ججز نے مختلف ادوار میں مختلف وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔ اب تک مختلف الزامات پر جسٹس راشد عزیز جسٹس فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس ایم جاوید بٹر، جسٹس ملک محمد قیوم، جسٹس فرح عرفان، جسٹس مظہر اقبال سندھو جسٹس مظہر اقبال، جسٹس حمد تسلیم جسٹس امان اللہ خان یاسین زئی جسٹس نادر خان جسٹس اختر زمان ملغانی، جسٹس احمد خان لاشاری اور جسٹس مہتہ کیلاش ناتھ، جسٹس صفدر شاہ استعفی دینے والوں میں شامل ہیں۔
اب تک سپریم کورٹ کے 7، ہائیکورٹس کے 10 جج مستعفی ہو چکے
Jan 11, 2024