9 مئی واقعات: جے آئی ٹی کی بانی پی ٹی آئی سے اڑھائی گھنٹے تفتیش

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت + این این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق اڑھائی گھنٹے تفتیش کی گئی۔ اڈیالہ جیل میں 12 مقدمات کے تفتیشی افسران نے بانی چیئرمین سے مختلف سوالات پوچھے۔ عمران خان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے اراکین کو کئی سوالات کے مفصل جوابات دیئے۔ سابق وزیراعظم سے تفتیش کا دوسرا دور آج صبح ہونے کا امکان ہے۔ جے آئی ٹی، تفتیشی رپورٹ کل انسداد دہشت گردی عدالت پیش کرے گی اور عدالت رپورٹ پر ریمانڈ میں توسیع یا جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔ دوسری طرف غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی۔ فرد جرم بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث عائد نہیں ہوئی۔ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے عدالت میں ایک دن کی استثنیٰ کی استدعا کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کا میڈیکل گراؤنڈ پر ایک روزہ استثنیٰ منظور کر لیا۔ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...