تائیوان پر سمجھوتہ نہیں کرینگے‘ فوجی امداد  بند کریں: چین کی امریکہ کو تنبیہہ

Jan 11, 2024

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے تائیوان پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو خود مختار جزیرے میں فوجی امداد کی فراہمی بند کرنے کی تنبیہ دے دی ہے جہاں چند روز میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کی سرزمین کا حصہ ہے اور وہ ایک دن اس پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تائیوان میں ہونے والے عام انتخابات پر بیجنگ اور امریکا کے پالیسی سازوں نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے کیونکہ اس کے نتائج تائیوان کے چین کے ساتھ تعلقات کو مستقبل میں متاثر کریں گے۔ چینی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق پیر اور منگل کو پینٹاگون میں اس سال کے پہلے دفاعی مذاکرات میں چینی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن تائیوان کو مسلح کرنا بند کرے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کرے۔

مزیدخبریں