بیجنگ (نیٹ نیوز) مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے چین کا پہلا سرکاری دورہ کیا جہاں دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے 20 نئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ نومنتخب صدر محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران چین کے علاقائی حریف بھارت کو مالدیپ کی خود مختاری کے لئے خطرہ قرار دیا۔ چینی صدر شی جنگ پنگ نے گریٹ ہال آف دی پیپل میں خطاب کرتے ہوئے صدر معیزو کو پرانا دوست قرار دیا۔