فری لانسرز کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کا منصوبہ، وزیراعظم آج افتتاح کرینگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وفاقی حکومت نے فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای۔ روزگار سینٹرز کے قیام کا منصوبہ تیار کر لیا اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل (11 جنوری) اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔  ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باقاعدہ 15 لاکھ فری لانسرز کام کررہے ہیں، ان فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں، تمام سہولیات سے آراستہ ای روزگار مراکز میں 100 لوگوں کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہر مرکز میں 100 ورکنگ سٹیشنز ہوں گے یعنی 10 لاکھ فری لانسرز اس سے مستفید ہوتے ہوئے سالانہ 10 ارب ڈالرز قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 4 ماہ کی مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بھرپور معاونت سے ہی یہ اقدامات ممکن ہوسکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن