عمران الیکشن سے باہر، نوازشریف، مریم کے خلاف اپیلیں خارج

لاہور+اسلام آباد +فیصل آباد+ سمندری (نمائندہ + خصوصی +وقائع  نگار+خبرنگار+نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ)  لاہور کے حلقے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل جسٹس طارق ندیم نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی نامنظور کرنے کے کیخلاف اپیل مسترد کردی،محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جس پر انکی لیگل ٹیم نے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ ایپلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کیخلاف اپیلیں نامنظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، عدالت نے این اے 64،69 اور پی پی 32,34 سے پرویز الٰہی ، مونس الٰہی، قیصرہ الٰہی اور پی پی 168 سے آزاد امیدوار شبیر کھوکھر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔ این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی،عدالت نے الیکشن لڑنے کا اہل قرارد یدیا، عدالت نے این اے 132 سے میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرنے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کا اہل قرار دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے حلقہ این اے 119سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے خارج کردی،مریم نواز کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیا۔دوسری جانب ایپلٹ ٹرہبونل نے سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو  این اے 130 سے  الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ ایپلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنیکے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 64 ، پی پی 32 اور پی پی 34 سے مونس الٰہی کی خالہ ریحانہ عباس،این اے 121 اور پی پی 153 سے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ،این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد،پی پی 156 سے علی امتیاز وڑائچ،پی پی 160 سے اعظم خان نیازی ،پی پی 166 سے خالد محمود گجر اور پی پی 169 سے پی ٹی آئی کے رہنماء محمود الرشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔علاوہ ازیں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، پی ٹی آئی کی امیدوار صنم جاوید خان  اور  حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ٹربیونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ چیلنج کر دیا، تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں،کراچی این اے 241 سے صدر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی، خرم شیر زمان اور مزمل اسلم جبکہ  این اے 236 سے عالمگیر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ایپلیٹ ٹریبونل میں پی ٹی آئی کے شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی ، ظفر اللہ شاہ سمیت تمام 70 اپیلوں پر فیصلہ ہو گیا۔ صرف 3 میں ریٹرنگ افسر کا فیصلہ برقرار رہا۔ 65 اپیلیں منظور خواجہ سرا کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دو اپیلیں مستردہوئیں۔ دوہری شہریت پر ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار  رکھا ۔ فیصل آباد شہر کے اہم حلقے این اے 101 میں پی ٹی آئی کے امیدوار جنرل (ر) اکرم ساہی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیا ہے۔ این اے 98 میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز،این اے 101 اور پی پی 112 سے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ دمڑ،پی پی  118 سے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کے کاغذات بھی منظور ہوگئے ہیں۔ این اے 100 میں ن لیگی امیدوار سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد کی اپیل مسترد اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ جبکہ پی پی 111 سے پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار عذرا نسیم کی اپیل ٹربیونل نے مسترد کر دی۔ تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے  وہ حلقہ این اے98سے الیکشن لڑنے کے اہل قرار دے دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...