تنہا سفرکی اجازت نہ ملنے پر سعودی خاتون کا احتجاج

Jul 11, 2009 | 10:34

سفیر یاؤ جنگ
نیویارک (طیبہ ضیاءسے) ایک سعودی عورت نے تنہا سفر کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا ہے۔ سعودی عرب میں امریکی میڈیا کے مطابق ایک سعودی خاتون وجیہ الحویدری ٹیکسی پر بحرین کے لئے روانہ ہوئی تو سعودی بارڈر پر محرم کے اجازت نامہ کے بغیر بیرون ملک سفر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سعودی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا۔ سعودی خاتون وومن رائٹس تنظیم کی متحرک رکن ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے احتجاج کیا کہ سعودی حکومت نے عورت کی آزادی پر ناجائز پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ عورت کو ڈرائیونگ کی اجازت ہے اور نہ ہی محرم کے اجازت نامے کے بغیر بیرون ملک سفر کر سکتی ہے۔
مزیدخبریں