جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی میڈیا کی آزادی اورتعلیمی نظام کی بہتری کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Jul 11, 2010 | 13:36

سفیر یاؤ جنگ
لیاقت بلوچ نے یہ بات راولپنڈی میں پنجاب کے کالجوں کی نجکاری اور بورڈ آف گورنرز کے قیام کے خلاف ہونے والے ایک سیمینار میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور جعلی ڈگریوں والوں کی سر پرستی چھوڑ دے، میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی تو رکاوٹ بن جائیں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزادی صحافت اور تعلیمی اداروں پر شب خون مارنے کی  اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سیمینار کے آخر میں دو قراردادیں بھی منظور کی گئیں جن میں کالجوں کی نجکاری اور پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرارداد کی شدید مذمت کی گئی۔
مزیدخبریں