انتخابات میں ایوان بالا کی دو سو بیالیس نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ حکمران ڈیموکریٹک پارٹی نے مقبولیت کی کمی پرگزشتہ ماہ سابق وزیراعظم یوکیوہوتویاما کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔ آج ہونیوالے انتخابات وزیراعظم ناتو کان کے مستقبل کے حوالے سے کافی اہم ہیں کیونکہ ان کا تقررپارٹی کی مقبولیت برقرار رکھنے اور ایوان بالا میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے کیا گیا گیا تھا ۔ ادھر حکمران جماعت کو سیلزٹیکس میں اضافے اور امریکی فوجی اڈے کو منتقل نہ کرائے جانے پرسخت تنقید کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ جاپان میں گزشتہ پچاس سال سے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی حکومت چلی آ رہی ہے تاہم دس ماہ قبل ہونیوالے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی ۔