کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نےسرینگر میں لوگوں کو بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کرنے سے روکنے کےلیے کانیار، راجوری کدل، مہاراج گنج اور دیگر علاقوں میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسلام آباد، سوپور، پلوامہ اور کاکا پورہ میں بدستورغیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ ہے جبکہ دوسرے شہروں اور قصبوں میں بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔ دوسری طرف قابض انتظامیہ نےکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق اورسینئر حریت رہنما آغا سید الحسن الموسوی کو گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے ۔ ادھر بارہمولہ اور سوپور میں قابض انتظامیہ کی طرف سے کیبل آپریٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے سرکاری ٹی وی سمیت تمام نجی چینلزکی نشریات فوری طورپربند کردیں جس پر کشمیری عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے ۔