دريائے سندھ ميں پانی کے بہاؤ ميں اضافہ کے باعث تربيلا ڈيم ميں سطح ڈيڈ ليول سے چوہترفٹ بلند ہوگئی  ۔

Jul 11, 2010 | 16:33

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح چودہ سوباون اعشاريہ نوفٹ ،ڈيم ميں پانی کی آمد دولاکھ چون ہزار چارسوکيوسک جبکہ اخراج ايک لاکھ نوے ہزار کيوسک ہے۔ منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے ایک سو پینتیس فٹ بلند ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سوپچھہتراعشاريہ سات فٹ، پانی کی آمد اکیاون ہزارآٹھ سوستاون کيوسک جبکہ اخراج اٹھائیس ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ جہلم لنک کينال سے پنجاب کو دس ہزارکيوسک پانی فراہم کيا جارہا ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ ستاون ہزارسات سو دو کیوسک جبکہ اخراج دو لاکھ انچاس ہزارنوسودو کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد دولاکھ سترہزارایک سوبائیس کیوسک جبکہ اخراج دو لاکھ ستاون ہزاراٹھاسی کیوسک ہے۔
مزیدخبریں