کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Jul 11, 2010 | 16:43

سفیر یاؤ جنگ
شہر کے مختلف علاقوں صدر، گرومندر ایم اے جناح روڈ ، شارع فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، بنارس اورنگی ٹاؤن اور ائیر پورٹ میں گرج چمک کے ساتھ  بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی۔ بارش کے باعث سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کے پھسلنے کے واقعات بھی پیش آئے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرمیں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ کراچی سمیت سندھے کے ساحلی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا۔
مزیدخبریں