چیئرمین سنی اتحاد کونسل اور صدر مرکزی جمعیت علماءپاکستان صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ سے انحراف وطن ِعزیزکو کمزور کرنے کی گہری سازش ہے۔  

Jul 11, 2010 | 17:45

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ چین نے جوہری تعاون پر عالمی اعتراضات کو مسترد کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے، جنوبی ایشیا میں جتنی دیر تک امریکی اثرات کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے کہا کہ داتا دربار پر خود کش حملہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی گہری سازش ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی ،غنڈہ گردی ،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ تیرہ جولائی کو پاکستان میں قیام امن کے لیے علماء مشائخ کنونشن جامع مسجد جھنگ بازار فیصل آباد میں ہوگا۔
مزیدخبریں