پاسبان تنظیم نےامریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں متحد ہوکراحتجاج کریں تو ڈاکٹرعافیہ وطن واپس لایا جاسکتا ہے۔

کراچی پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے حکمران بے حسی کا مظاہرہ کرکے قوم کے صبر کا امتحان نہ لیں، وزیراعظم بیانات دینے کی بجائے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لئے عملی اقدامات بھی کریں، ان کا کہنا تھا کہ امریکی عدالت نے بے گناہ ڈاکٹرعافیہ کے خلاف ناانصافی پر مبنی فیصلہ کرکے پوری پاکستانی قوم کا مذاق اڑایا ہے، سولہ اگست کو ڈاکٹرعافیہ کیس کا فیصلہ مُلکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن