مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کو آزاد میڈیا پسند نہیں کیونکہ آزاد میڈیا حارث سٹیل ملز میں پیسہ کمانے والوں کو بےنقاب کرسکتا ہے۔

وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے کچھ سفارشات مرتب کی ہیں جس کے ہم مخالف ہیں ۔ آزادمیڈیا پر کوئی قدغن لگائی گئی تو مسلم لیگ نون سب سے پہلے اس کے خلاف آواز بلند کرے گی۔ پرویز رشید نے کہا کہ بابر اعوان کا لب و لہجہ نہ صرف پارلیمانی آداب کے منافی ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف مجوزہ قومی کانفرنس کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون کی ایما پر نیب کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھا جانے والا خط اداروں میں تصادم کرانے کی ایک کوشش تھا۔

ای پیپر دی نیشن