بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: اکانومسٹ

Jul 11, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (انٹرنیشنل ڈیسک) جریدے اکانومسٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز ہلاکتوں کے خلاف مظاہرے کرنے والے معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان مظاہرین میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے اور بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 9 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ مظاہروں کا موجودہ دور 11 جون کو 17 سالہ نوجوان کی شہادت کے بعد شروع ہوا جس کے بھارتی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے 15 سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں۔
مزیدخبریں