پیپکوذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداواربارہ ہزار نوسوپچانوے جبکہ طلب سترہ ہزارنوسوچارمیگاواٹ ہے۔ تھرمل ذرائع سے ایک ہزار نوسو اکتالیس ،ہائیڈرل سے پانچ سو چودہ ،آئی پی پیز سے پانچ ہزارآٹھ سو پندرہ جبکہ رینٹل پاورپلانٹ سے اٹھانوے میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ بجلی کی پیداواراور طلب میں فرق سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں بارہ سے چودہ جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے۔