آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک، تاہم راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پربارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےتاہم راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگودھا۔ راولپنڈی، مالا کنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بھکر میں تیرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزسب سے گرمی نوابشاہ اور دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ای پیپر دی نیشن