کوٹ لکھپت کی سبزی منڈی کوشہرسے باہر منتقل کرنے کیخلاف تاجروں کے احتجاج کے دوران فیروز پور روڈ میدان جنگ بنا رہا جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے اٹھارہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکومت کی طرف سے لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے سبزی منڈی کو کاچھا روڈ پر منتقل کرنے کیخلاف تاجروں نے فیروزپور روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا ۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مظاہرین نے پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں اٹھارہ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مظاہرین کی بڑی تعداد کو گرفتار کرلیا جس کے بعد مظاہرین منتشرہوگئے۔ اس موقع پرڈی آئی جی غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ کارسرکارمیں مداخلت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن