کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس زیادہ تر وقت مندی کی لپیٹ میں رہا۔ کاروبار کے اختتام تک بینک، سیمنٹ،انرجی،فرٹیلائزرسیکٹر کی زیادہ تر کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت منفی نمبرزمیں رہیں،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اٹھانوے پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزاردوسو بانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم تین کروڑ پندرہ لاکھ شئیرز تک محدود رہا ،حجم کے اعتبار سے پیس پاکستان کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک تین سو بہتر میں سے ایک سو چوالیس کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی رہی۔