تیسرےاورآخری ٹیسٹ میں چندرپال کی شاندار بیٹنگ نے بھارت کوفتح سے محروم کردیا۔

ڈومینیکامیں ٹیسٹ کے آخری دن دوسوچوبیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو بتیس رنز کے اضافے سے ڈیرن سیمی اور رامپال آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر ویسٹ انڈیز کی برتری صرف ایک سوتیرہ رنز تھی اوراسی اوورز کاکھیل باقی تھا۔لیکن چندرپال بھارتی باؤلنگ کے سامنے چٹان بن گئےجبکہ فیڈل ایڈورڈ نے بھی انکا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں نے نویں وکٹ کی شراکت میں پینسٹھ رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم تین سو بائیس رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ چندرپال ایک سوسولہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایڈورڈز نے تیس رنز اسکور کئے۔بھارت کے ہربھجن سنگھ نے چارسریش رائنا اور پراوین کمار نے دو،دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
بھارت کوچالیس اوورز میں ایک سو اسی رنز کا ہدف ملا لیکن کھیل ختم ہونے تک بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر اکیانوے رنز بنائے۔راہول ڈریوڈ چونتیس رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔چندرپال میچ اورفاسٹ باؤلرایشانت شرماسیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...