امريکی سينيٹرز نے پاکستان کو روکے گئے ایک ارب دس کروڑ ڈالرز کے فنڈز جاری کرنے کی حمايت کر دی ۔

Jul 11, 2012 | 12:37

سفیر یاؤ جنگ
چيئرمين آرمڈ سروس کميٹی کارل ليون، ڈيموکريٹ ڈی مشی گن اور ری پبلکن عہديدار لنزے گراہم نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کوليشن سپورٹ فنڈ کی رقم بغير کسی رکاوٹ کے جاری کر دی جائے۔سينیٹر کارل ليون نے کہا کہ فنڈ کی منظوری کے ليے وہ ووٹ بھی ديں گے۔پينل کے اعلیٰ ری پبلکن عہديدار لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ اگر امريکی کمانڈر سمجھتے ہيں کہ فنڈز جاری کرنے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی کوششوں ميں مدد ملے گی تو وہ اس رکاوٹ کو دور کرنا چاہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اعتبار نہيں کيا جا سکتا ليکن اسے چھوڑا بھی نہيں جا سکتا۔
مزیدخبریں