قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدرآصف علی زرداری کی جانب سے پنجاب میں دو صوبے بنانے کے حوالے سے بھیجا گیا ریفرنس پڑکرسنایا گیا جسے ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی نے تاریخی اقدام قراردیا

Jul 11, 2012 | 23:43

سفیر یاؤ جنگ
ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں صدر زرداری کی جانب سے پڑھے جانے والے ریفرنس میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ پنجاب میں دو نئے صوبے بنانے کے متعلق کمیشن بنا کر فوری اقدامات اٹھائے۔ پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم نے ملک میں دو نئے صوبے بنانے کے اقدامات کو سراہا اورکہا کہ اس اقدام سے جنوبی پنجاب کے پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے میں اہم پیش رفت ہوگی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقادر نے مطالبہ کیا کہ ہزارہ کے لوگوں نے بھی صوبے کے قیام کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں پارلیمنٹ دو نئے صوبوں کے ساتھ صوبہ ہزارہ کے لیے بھی موثراقدامات کرے۔ پیپلزپارٹی کے رکن پارلیمنٹ جمشید دستی نے کہا کہ صدر زرداری نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی دیرینہ پسماندگی کو دورکرنے کے لیے دو نئے صوبے بنانے کا جو قدم اٹھایا ہے، وہ قابل تعریف ہے، یہ تاثرغلط ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے وفاق کمزرو ہو گا۔ قومی اسمبلی میں ریلوے کی منتقلی، تنظیم برائے تخلیقی مواد اور سپیشل اکنامک زون کے قیام کے حوالے سے مزید تین بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا
مزیدخبریں