پاکستان تحریک انصاف نے ڈرون حملوں اورنیٹوسپلائی کی بحالی کیخلاف چودہ جولائی کو پشاورمیں جلسے کا اعلان کردیا

Jul 11, 2012 | 23:56

سفیر یاؤ جنگ
کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پرامریکی جارحیت پرامریکی عوام بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، نیٹوسپلائی کی بحالی اورڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف چودہ جولائی کوپشاورمیں جلسہ کرے گی، ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ صدرزرداری کوبچانے کے لیے توہین عدالت بل پیش کرنا عدلیہ کو تباہ کرنے کی سازش ہوگی جس کے خلاف اسلام آباد کی طرف سونامی مارچ کریں گے، دہری شہریت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ووٹ ڈالنا سمندرپارپاکستانیوں کا حق ہے تاہم پاکستان کی قانون سازی سمیت ملک کا حکمران اسے ہی بننا چاہیے جس کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہو۔
مزیدخبریں