ججز پنشن کیس: سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ”اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پنشن اور دیگر مراعات“ سے متعلق نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران درخواست گزاروں نے فاضل عدالت سے درخواستیں واپس لینے کی اجازت دینے کی استدعا کی ہے تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔ 7 رکن خصوصی بنچ نے جسٹس ریٹائرڈ عبدالغنی شیخ سمیت درجنوں ریٹائرڈ ججز کی نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کی تو درخواست گزاروں نے نظرثانی کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کیس کے شارٹ آرڈر پر ان کو کچھ تحفظات تھے اس لئے نظرثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں لیکن بعد میں آنے والے فاضل عدالت کے تفصیلی فیصلہ میں ان کے تحفظات دور ہوگئے ہیں اس لئے انہیں نظرثانی کی درخواستیں واپس لینے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ وہ بھی تفصیلی فیصلہ کا جائزہ لینا چاہتی ہے اس کے بعد ہی درخواستیں واپس لینے کی استدعا پر غور کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...