اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ میں لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت آج کو ہو گی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس اعجاز افضل خان شامل ہیں۔ دوسری طرف جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن کے دوران علامہ عبدالرشید غازی شہید اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں 12 جولائی جمعہ کو ہو گی۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس نورالحق این قریشی کریں گے۔