وزیراعظم امن کیلئے سنجیدہ ہیں، جرگہ سسٹم کو فعال بنانے کی ضرورت ہے: سینیٹر عباس آفریدی

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف ملک بھر کی طرح قبائلی علاقوں میں امن وامان کے قیام کیلئے سنجیدہ ہیں اور قبائلی علاقوں میں امن سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، جرگہ کے پرانے نظام کو اختیارات کے ساتھ بحال کرنے سے امن کا قیام جلد ممکن ہوگا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم میاں نوازشریف سے فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر عباس آفریدی نے کہا ہے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات مثبت اور کامیاب رہی ہے۔ فاٹا کے ارکان نے امن وامان کے قیام کیلئے حکومت کو اپنی تجاویز دی ہیں۔ پرانا جرگہ سسٹم فعال بنانے اوراسے اختیارات دینے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...