لاہور (این این آئی) پولیس نے پرانی انارکلی فوڈ سٹریٹ بم دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، باجوڑ سے تعلق رکھنے والے دو زخمی بھائیوں کو شامل تفتیش کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرانی انارکلی فوڈ سٹریٹ دھماکے میں زخمی ہونے والے دو بھائیوں ولی خان اور تاج محمد کے بیان قلمبند کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ دونوں بھائیوں کا تعلق باجوڑ سے ہے اور وہ انارکلی میں چشموں اور جوتوں کا کام کرتے تھے۔ پولیس نے انہیں جائے وقوعہ پر مشتبہ پاتے ہوئے شامل تفتیش کیا ہے۔ دوسری طرف ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا ہے کہ کسی کی گرفتاری نہیں کی گئی صرف بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں۔