گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوامی حلقوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ سے ٹاﺅن افسران اور بری شہرت کے حامل ملازمین کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔ اندر کھاتے حکومت کی طرف سے ملنے والے خصوصی مراسلے کا علم ہوجانے پر با اثرملازمین نے خود کو فہرست سے باہر رکھنے کیلئے ہاتھ پاﺅں مارنے شروع کردئیے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ڈی سی او گوجرانوالہ سے کھیالی شاہ پور ٹاﺅن‘ اروپ ٹاﺅن‘ نندی پور ٹاﺅن‘ قلعہ دیدار سنگھ ٹاﺅن‘ تحصیل نوشہرہ ورکاں‘ کامونکی اور تحصیل وزیرآباد ٹاﺅن سے تعلق رکھنے والے کرپٹ اور بری شہرت کے حامل افسران اور ملازمین کی فہرست مانگی ہے جس پر کاروائی کیلئے ٹاﺅن ایڈمنسٹریٹرز کو مراسلے بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔