جولائی کے 10 روز گزر جانے کے باوجود ریٹائرڈ افراد پنشن سے محروم

لاہور (نوائے وقت نیوز) جولائی کے 10 روز گزر جانے کے باوجود پنشنرز کو پنشن نہ مل سکی۔ پنشن لینے کے لئے بوڑھے مرد اور خواتین کا بنکوں کے باہر رش لگا رہا۔ وفاق، صوبائی حکومتوں اور اولڈ ایج بینیفٹ کے پنشنرز تاحال پنشن سے محروم ہیں۔ پنشنرز نے پنشن نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان شروع ہو گیا ہے اور ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ سحری اور افطاری کیلئے کیسے بندوبست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنشن کی جلد ادائیگی کیلئے اقدامات کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...