مرسی کی مقبولیت میں اضافہ، بیٹے اسامہ مرسی کی استقامت نے عوام کے دل جیت لئے

Jul 11, 2013

قاہرہ (خصوصی رپورٹ) مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے بیٹے ا±سامہ مرسی نے صبر و استقامت سے مصری عوام کے دل جیت لئے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ا±سامہ نے لکھا ہے کہ والد راہ خدا میں قربان ہو سکتے تو رب کا شکر ادا کریں گے۔ ا±سامہ مرسی عوام کے ساتھ مظاہروں میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ ان کی والدہ نجلا مرسی خواتین مظاہرین کو صبر و حوصلے کی تلقین کرتی ہیں۔ مصر میں معزول صدر کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

مزیدخبریں