لاہور ( این این آئی) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے سنگین جرائم میں ملوث سزائے موت کے منتظر قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے سیشن عدالتوں سے باقاعدہ شیڈول مانگ لیا ،صدر مملکت دو خواتین سمیت 65 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد کر چکے ہیں۔جیل حکام کی طرف سے بھیجی گئی فہرست میں ایسے بدنام مجرم بھی شامل ہیں جن کو ایک سے زیادہ دفعہ سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی 88 جیلوں میں تقریباً 77ہزار 9سو قیدی بند ہیں جن میں سے 7 ہزار 164سزائے موت کے قیدی ہیں۔ ان پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی مزاحمت قتل اور زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزامات ہیں۔ سب سے زیادہ قیدی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بند ہیں۔
سزائے موت پر عملدرآمد، محکمہ جیل پنجاب نے سیشن عدالتوں سے باقاعدہ شیڈول مانگ لیا
Jul 11, 2013