ایبٹ آباد کمشن رپورٹ کی تصدیق نہیں ہو سکی، تبصرہ نہیں کر سکتے: امریکہ

Jul 11, 2013

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمشن کی افشا ہونے والی رپورٹ دیکھی ہے ابھی اس کی تصدی نہیں ہوئی، یہ غیر مصدقہ ہے۔ نوازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کئی بار رابطہ کیا۔ پاکستان کے ساتھ توانائی اور انسداد دہشت گردی پر بات چیت جاری ہے۔ جان کیری پاکستان کا دورہ کریں گے، ابھی شیڈول حتمی نہیں ہے۔ پاکستان میں توانائی کے بحران سے آگاہ ہیں، ایبٹ آباد کمشن رپورٹ کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی، غیر تصدیق شدہ رپورٹ پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں