کاہنہ (نامہ نگار) رمضان مبارک کی آمد کے ایک روز قبل ہی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں دوگنے سے بھی زائد اضافہ۔ ذخیرہ اندوز سرگرم۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں علاقے سے لاپتہ۔ ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ حکومت کی طرف سے ماہِ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے بلندو بانگ کے دعوے کیے جا رہے تھے مگر حکومتی دعوﺅں کے بر عکس ضروریات زندگی کی اشیائے خوردونوش ، پھل ، سبزیاں، دودھ، دہی اور دیگر اشیاءمیں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا۔ ذخیرہ اندوز دھڑادھڑ خریدو فروخت کی اشیاءکو گاداموں میں جمع کررہے ہیں تاکہ رمضان میں اشیاءکو دوگنے داموں فروخت کرکے لاکھوں روپے کما سکےں۔ اس مہنگائی میںپرائس کنٹرول کمیٹیاں علاقے سے لاپتہ ہیں جبکہ نشتر ٹاﺅن، مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران رمضان بازار لگانے میں مصروف ہیں ۔ رمضان بازاروں میں بھی سستی اشیاءملنے کا کوئی امکان نہیں۔