ڈیرہ غازی خان: رشتہ کے تنازعہ پر ایک شخص کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے گئے

Jul 11, 2013

 ڈیرہ غازی خان (آئی این پی) ڈیرہ غازی خان میں رشتہ کے تنازعہ پر تیز دھار آلہ سے ایک شخص کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے گئے۔ متاثر شخص کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ پائیگا کے رہائشی محمد ناصر کو رشتہ کے تنازعہ پر بدلہ لینے کے لئے عنایت شاہ نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے اغواکرنے کے بعد چوٹی زیریں کے علاقہ میں لے جاکر تیز دھار آلے سے اس کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں