کراچی (آن لائن) سول ہسپتال کراچی میں ڈاکٹرزنے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریضہ خاتون کی ٹوٹنے والی ٹانگ کے بجائے دوسری ٹانگ کا آپریشن کر دیا، جس پر اہلخانہ نے شدید احتجاج کیا اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دادو شہر کی رہائشی خاتون 25 سالہ نجمہ بیگم کی الٹے پاوں کی ہڈی ٹوٹی تو انہیں کراچی کے سول ہسپتال کے ہڈیوں کے وارڈ میں داخل کروایاگیا ہے جہاں گذشتہ روزان کاآپریشن کیا گیا لیکن ٹوٹنے والے الٹے پاﺅں کی جگہ ڈاکٹرز نے سیدھے پاﺅں کا آپریشن کردیا، متاثرہ مریضہ کے بھائی عاشق حسین نے کہا کہ میری بہن نجمہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ دار ڈاکٹرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ،انہوں نے بتایا کہ میری بہن نجمہ 10 روز سے سول ہسپتال میں داخل تھی لیکن آپریشن کی باری 10 دنوں بعدآئی ہے۔آپریشن ہوا ہے مگر بہن کی صحیح ٹانگ کا کردیا گیا ہے۔