لندن (اے پی اے) برطانیہ میں شاہی خاندان کی ایک تقریب میں جہاں نامور ماڈل جلوہ گر ہوئیں، وہیں عمران خان کی موجودگی نے بھی ایونٹ کو چار چاند لگا دئیے۔ شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر کی جانب سے لندن میں تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد ایشیائی ہاتھیوں کے تحفظ کیلئے شعور اجاگر کرنا تھا۔ چارلس اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ انہوں نے شہزادہ چارلس اور کامیلا پارکر سمیت برطانوی امراءسے ملاقات کی۔ بہت عرصے بعد عمران خان نے کسی تقریب میں سوٹ پہن کر شرکت کی اور وہ سیاستدانوں، اداکاروں اور ماڈلوں سے سجی محفل میں نمایاں نظر آئے۔
برطانیہ میں شاہی خاندان کی تقریب میں عمران کی موجودگی
Jul 11, 2013