لبارڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس خدمات کا دائرہ وسیع کرنے پر غور

Jul 11, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت لبارڈ کے صدر محمد پرویز ملک نے کی۔ اجلاس کے دوران زکوة جمع کرنے کے لیے مہم اور لبارڈ کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے سمیت دیگر بہت سے امور زیر بحث آئے۔

مزیدخبریں