اضافی یونٹ والے بلوں کا مسئلہ

مکرمی! لیسکو کے بدعنوان میٹر ریڈرز نے ماہ رمضان کا بھی خیال نہیں رکھا اور روزہ دار صارفین کو زائد ریڈنگ ڈال کر بل بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ہم کئی بار لیسکو آفس گئے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، ایس ڈی او بھی کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ آخر ہم کس کے پاس فریاد لے کر جائیں کوئی ہماری سننے والا نہیں ہے۔ 100سے 200 یونٹ تک اضافی ڈالے گئے ہیں جن کا بل ہزاروں روپے بنتا ہے۔ علاقے میں ٹرپنگ کی شکایات بھی عام ہیں جن سے قیمتی گھریلو الیکٹرک اشیا جل رہی ہیں۔ براہ کرم اضافی ریڈنگ والے بل درست کئے جائیں۔ (محمد دا¶د۔ مرغزار سوسائٹی، ملتان روڈ۔ لاہور۔ 0333-4082176)

ای پیپر دی نیشن