ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمشن کی سفارشات پر شریعت کورٹ کیلئے چار ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آئی این پی)  ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی  نے  جوڈیشل کمشن کی سفارشات پر شریعت کورٹ کے لئے چار ججز کی تقرری کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر راجہ ظفر الحق  کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں  منعقد ہوا۔  اجلاس میں  جوڈیشل کمشن کی  شریعت کورٹ کے لئے چار ججز کی تقرری کی  سفارشات پر غور  کے بعد منظوری دیدی گئی۔ کمیٹی نے جن ججز کی تقرری کی منظوری دی ہے ان میں  جسٹس (ر) ڈاکٹر فدا محمد خان‘ ریاض احمد‘ شیخ نجم الحسن‘ ظہور احمد شہوانی شامل ہیں۔ ظہور احمد شہوانی کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن