راولپنڈی (نیٹ نیوز) فوجی فاؤنڈیشن کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد مصطفیٰ خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور انہیں آئی ڈی پیز کے لئے 15 کروڑ روپے کا چیک دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیئرمین فوجی فاؤنڈیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد مصطفیٰ خان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات میںلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد مصطفیٰ خان نے آرمی چیف کو شمالی وزیرستان کے متاثرین کی امداد کے لئے 15 کروڑ روپے کا چیک دیا۔
فوجی فاؤنڈیشن کے چیئر مین کی آرمی چیف سے ملاقات آئی ڈی پیز کے لئے 15 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا
Jul 11, 2014