چکوال (نامہ نگار) چکوال کے بھون میں معروف مذہبی اور روحانی شخصیت نے اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔گزشتہ روز قصبہ بھون میں واقعہ در بار پیر عالم شاہ گیلانی پر مذہبی و روحانی شخصیت پیر سید تبرک حسین شاہ کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا اور تبرک حسین شاہ نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ ریحانہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے غائب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔