سوات (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرا لملک نجی دورے پر سوات پہنچے اور اپنے والدین کے قبروں پر حاضری دی اور کچھ دیر تک گھر پر رہنے کے بعد واپس اسلام آباد چلے گئے، اپنے آبائی گھر پر پولیس کی بھاری نفری پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے سپوت جسٹس ناصرا لملک نے چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے آبائی علاقے کا دورہ کیا اور سوات پہنچتے ہیں مینگورہ کے قبرستان میں گئے اور اپنے والدین کے قبروں پر حاضری دیکر ان کی مغفرت کے لئے دعا مانگی۔ چیف جسٹس دارالقضاء سوات بھی گئے۔ چیف جسٹس بعدازاں اپنے آبائی گھر واقع گل کدہ پہنچے تو وہاں پر پولیس کی بھاری نفری اور سکیورٹی انتظامات دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس ناصر الملک کا دورئہ سوات والدین کی قبروں پر حاضری
Jul 11, 2014