دو کھلاڑیوں نے پہلی پنلٹی لگانے سے انکار کیا: ڈچ کوچ

Jul 11, 2014

ریو ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک )ہالینڈ کے کوچ لوئس وان گال نے کہا ہے کہ عالمی فٹبال کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف ان کی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے پہلی پنلٹی کک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ رابن فلار کے  سامنے آنے سے پہلے  دو کھلاڑیوں کو پنلٹی کک لگانے کا کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔ فلار  کی طرف سے پنلٹی کک کو گول کیپر سرخیو رومیرو نے روک لیا۔ پنلٹی پر شکست کھانا بہت ہی خراب بات ہوتی ہے۔ اگر ہم ان سے اچھے نہیں تھے تو کم از کم ان کے برابر تو تھے‘ اس سے بڑی مایوسی ہوئی۔گول کیپر تبدیل نہیں کرسکتا تھا۔

مزیدخبریں