واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیردفاع چَک ہیگل نے واضح کیا ہے کہ عراق میں سرکاری فوج کے خلاف برسرپیکار اسلامی جنگجوؤں سے مشرق وسطیٰ ،یورپ اور امریکا کو خطرہ لاحق ہے۔چَک ہیگل نے امریکی ریاست جارجیا میں بحریہ کی سب میرین بیس کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اور کانگریس میں بھی کسی کو غلطی نہیں کرنی چاہیے کہ یہ ہمارے ملک کے لیے ہی خطرہ ہے،وہ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجوؤں سے درپیش خطرے کا حوالے دے رہے تھے۔انھوں نے داعش کی عسکری قوت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی منظم اور مضبوط فورس ہے۔متحدہ امریکا کے لیے خطرہ ہے۔یہ علاقے میں ہمارے شراکت داروں کے لیے بھی خطرہ ہے اور یہ بالکل واضح ہے۔مگر انھوں نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ داعش سے امریکا کو کیا خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔داعش نے یہودیوں کے خلاف ایک اورہولوکاسٹ کی دھمکی دیدی