پاکستان میں دہشت گردی کے باوجود خواتین ترقی کی دوڑ میں آگے ہیں: خلیجی اخبار

دبئی (آئی این پی ) پاکستان میں دہشت گردی خواتین کو آگے بڑھنے کے جذبے سے نہ روک سکی، ملک میں دہشت گردی کے باوجود آگے بڑھنے میں مصروف عمل ہیں، عائشہ فاروق پہلی لڑاکا چیف پائلٹ بنیں تو ایک اور گروپ آف سکولز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جبکہ تیسری خاتون نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بننے کے لئے انجینئرنگ کی ڈگری چھوڑ دی۔ ایک خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان شدید دہشت گردی کا شکار ہے لیکن پاکستانی خواتین اس خوف اور اثرات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں ترقی میں مصروف اور ملک کا جدید تشخص پیش کر رہی ہیں  اور مختلف شعبوں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ 2013ء میں فرسٹ لیفٹیننٹ عائشہ فاروق ملک کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹ بنیں۔ بڑی تعداد میں خواتین صنعتی دنیا میں کامیاب کاروبار چلا رہی ہیں۔ لاہور میں فاطمہ انتہائی معروف ماہر تعلیم اور ماڈل ہے وہ بیکن ہائوس سکول سسٹم کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔ تیسری واضح مثال قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر ہیں جن سے لڑکیاں انتہائی متاثر ہیں۔
 ثناء میر نیشنل یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رہی تھیں تاہم انہوں نے کرکٹ کے جذبے میں یہ ڈگری چھوڑ دی۔ اسی طرح سلیکشن انسٹرکٹر زینب عباس نے لاہور میں اپنا فٹنس سٹوڈیو کھولا، زہرہ آفریدی انتہائی معروف انٹیریئر ڈیزائنر ہیں وہ کک باکسر بھی ہیں۔
پاکستانی خواتین

ای پیپر دی نیشن