لانگ مارچ میں دوسری جماعتوں کو شرکت کی دعوت عمران خان کی ناکامی ہے: راشدہ یعقوب

Jul 11, 2014

لاہور( لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا کہ عمران خان کا دوسری جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دینا اس لانگ مارچ کی ناکامی کااعلان ہے ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کوعلم ہوگیا کہ ان کے لانگ مارچ میںکوئی نہیں شریک ہو گا اس لئے وہ دوسری جماعتوں کو اس لانگ مارچ میں شریک کرنا چاہتے ہیں،عمران خان اب پھرناکامی خان بنے سے خوف سے دوسری سیاسی جماعتوں کاکندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں